محکمہ صحت سندھ کے برطرف ویکسینیٹرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

محکمہ صحت سندھ کے 300 سے زائد برطرف ویکسینیٹرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے آج وزیراعلی ہاؤس اور سندھ اسمبلی جانے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے  کہ کورونا وائرس کی وباء میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور 18 ماہ کام کیا ہے، اچانک محکمہ صحت کی بیوروکریسی نے بلا وجہ برطرف کردیا ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی دعویٰ کرتی ہے کہ وہ روزگار دیتی ہے چھینتی نہیں ہے، ہمیں ہماری ملازمت واپس کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی افراد اور بیوروکریسی نے من پسند افراد کو بچانے کی خاطر مستحق ویکسنیٹرز کو فارغ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ویکسینیٹرز کی جانب سے وزیر اعلی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری سے ملازمت پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

The post محکمہ صحت سندھ کے برطرف ویکسینیٹرز کا کراچی پریس کلب پر احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email