سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی سی لاہور

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جہاں روٹس پر سٹریٹ لائٹس کو آن کر کے دیکھا گیا،  آیا کہ وہ فنکشنل ہیں کہ نہیں۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا دورے کے دوران کہنا تھا کہ اس ضمن میں سٹریٹ لائٹس کو چیک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں تقریباً 03 لاکھ سٹریٹ لائٹس ہیں، ان میں سے 75 فیصد فنکشنل ہیں جبکہ 25 فیصد نان فنکشنل ہیں، نان فنکشنل سٹریٹ لائٹس کو بھی جلد ٹھیک کروا لیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ جو سٹریٹ لائٹس خراب ہیں انہیں فوری طور پر ٹھیک کروایا جائے گا جبکہ تین دن کے بعد دوبارہ میں اسی روٹ کا وزٹ کروں گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پاکستان میں آمد سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کروانا ہے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد پر تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایم او انفراسٹرکچر عبدالقیوم نیازی کو ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام تر لائٹس کو فنکشنل کروانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ تین دن کے اندر اندر تمام خراب لائٹس کو صحیح کرنے کی مہلت بھی دے دی۔

واضح رہے کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ قذافی اسٹیڈیم کو جانے والے راستے پر سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لے رہے تھے جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول، ایم او انفراسٹرکچر ایم سی ایل عبدالقیوم نیازی اور دیگر بھی ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ہمراہ موجود رہے۔

The post سٹریٹ لائٹس کے خراب ہونے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی سی لاہور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email