ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج بروز جمعے کو اینٹیگوا میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 13 ستمبر، چوتھا میچ 16 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچز اینٹیگا میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پروٹیز نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

 واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 اگست بروز منگل کو اینٹیگوا میں کھیلا گیا تھا۔

The post ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email