ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت کا دھونی کو بھی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بھی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے متحدہ عرب امارات اور اومان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے ہمراہ ورلڈکپ کے دوران بطور مینٹور رہیں گے۔

 دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لیے ویرات کوہلی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو ٹیم کی قیادت سونپی ہے جبکہ روہت شرما نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ ٹیم میں لوکیش راہول، سوریا کماریادیو، ریشبھ پنٹ، ایشان کشن، ہاردیک پانڈیا، رویندراجڈیجا، اکشرپٹیل، راہول چاہار،ایشون اور ورون چکرورتی بھی شامل ہیں۔

یار دہے کہ بھارتی ٹیم زیادہ تر ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو اسپن بولنگ سے حریف ٹیم کو پریشان کر سکتے ہیں۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت کا دھونی کو بھی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email