ای وی ایم قابل عمل ہے یا نہیں فیصلہ آج ہوگا

الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) قابل عمل ہے یا نہیں فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کیلئے سینیٹ کی پارلیمانی امور کمیٹی کا اجلاس آج 11  بجے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارلیمانی امور کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے استعمال کی منظوری کے بل پر ووٹ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کمیٹی الیکشن اصلاحات بلز پر بھی ووٹ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ پارلیمانی امور کمیٹی الیکشن اصلاحات بلز پر شق وار ووٹنگ کرے گی۔

واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کے آٹھ اور اپوزیشن کے چھ ارکان ہیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی اس قبل الیکشن اصلاحات بلز کی منظوری دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن حکام اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی حکام کی ملاقات ہوئی جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم نے پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)  پر بریفنگ دی  تھی، ملاقات میں الیکشن کمیشن کے تحفظات پر جوابات دیے گئے تھے، سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر 37 اعتراضات اٹھاتے ہوئےموقف اختیار کیا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے آئین کے مطابق آزادانہ، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات نہیں ہوسکتے، آئندہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ای وی ایم کےاستعمال کیلئےوقت بہت کم ہے،ای وی ایم  پر بیلٹ پیپر کی مناسب رازداری نہیں رہے گی جبکہ  ووٹر کی شناخت گمنام نہیں رہے گی۔

The post ای وی ایم قابل عمل ہے یا نہیں فیصلہ آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email