لاچار طبقہ کی فلاح بارے اقدامات معاشرے کو مستحکم کرتے ہیں،کمشنر ملتان

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ لاچار طبقہ کی فلاح بارے اقدامات معاشرے کو مستحکم کرتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیراعظم کے فلاحی ریاست وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا 15 ستمبر تک پناہ گاہوں میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر ضلع میں کم از کم ایک پناہگاہ کا اضافہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ ڈویژن میں 9 پناہگاہوں میں 227 افراد کے قیام و طعام کی گنجائش موجود ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ غریب،بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں جبکہ پناہ گاہوں،لنگر خانوں کا قیام فلاحی مملکت کی جانب قدم ہے۔

کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ نادار لوگوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کی جائے گی ۔

کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ ازخود دورہ کرکے پناہگاہوں میں انتظامات کا جائزہ لونگا۔

The post لاچار طبقہ کی فلاح بارے اقدامات معاشرے کو مستحکم کرتے ہیں،کمشنر ملتان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email