چین افغانستان میں نئی حکومت کی امداد جاری رکھے گا، چینی سفیر

چین کے سفیر گینگ شوانگ کا کہنا ہے کہ چین افغانستان میں نئی حکومت کی امداد جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے سفیر گینگ شوانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین نے افغانستان کے منجمد اثاثے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے آج کے اجلاس میں کیا ہے۔

چین کے سفیر گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ چین افغانستان میں نئی حکومت کی امداد جاری رکھے گا، افغانستان کی امداد میں خوراک کے علاوہ 30 لاکھ کورونا ویکسین بھی دی جائیں گی۔

گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو نئی افغان حکومت کا ساتھ دینا ہو گا ، داعش اور القاعدہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

چین کے سفیر گینگ شوانگ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت سے درخواست کریں گے کہ خواتین اور انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔

The post چین افغانستان میں نئی حکومت کی امداد جاری رکھے گا، چینی سفیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email