آئی او سی نے شمالی کوریا کی رکنیت معطل کر دی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے  شمالی کوریا کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے پر شمالی کوریا کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ کا کہنا ہے کہ  ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی آئی او سی سے معطلی 2022 کے آخر تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کورونا وائرس کی صورتِ حال کے سبب اپنے ایتھلیٹس اولمپکس میں نہیں بھیجے تھے۔

The post آئی او سی نے شمالی کوریا کی رکنیت معطل کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email