مادھوری، جیکولین اور یامی گوتم کی وائرل ویڈیو کے چرچے ہونے لگے

بالی وڈ  کی لیجنڈر اداکارہ مادھوری دکشت، کی ایک ڈانس  کلپ کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہونے لگے ہیں جس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈز سمیت بالی وڈ کی یامی گوتم بھی دیکھائی دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مادھوری دکشت، جیکولین فرنینڈز سمیت بالی وڈ کی یامی گوتم کی ایک ڈانس کلپ سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

اس ڈانش کلپ میں تینون اداکاراؤں نے روایتی انداز میں ساڑھی پہن رکھی ہے جبکہ تینوں ایک ہی گانے پر ایک ہی انداز میں ڈانس کر رہی ہیں۔

بالی وڈ اداکاراؤں کا یہ وائرل کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بہت سراہا بھی جارہا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے یہ ویڈیو کلپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اکی اسٹوری پر لگائی ہے۔

اسکے علاوہ بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے بھی اس وائرل ویڈیو ڈانس کلپ کو  اپنے سوشل میڈیا اکؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

خیال رہے کہ اداکارہ یامی گوتم نے ایک ویڈیو کلپ میں جو ساڑھی پہن رکھی ہے اس کی اصل قیمت  1,62,500 بھارتی روپے ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ یامی گوتم اس نئی فلم ’بھوت پولیس‘ میں اداکار سیف علی خان، ارجن کپور اوراداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ہمراہ نظر آئیں گی جو کہ کل اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی ہاٹ پلس اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

The post مادھوری، جیکولین اور یامی گوتم کی وائرل ویڈیو کے چرچے ہونے لگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email