لاہور: موسلادھار بارش سے لیسکو کے 104 فیڈرز ٹرپ کر گئے

لاہور کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے لیسکو کے 104 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیڈرز ٹرپ ہونے بجلی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں بجلی کی معطلی سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لاہور کے شہریوں نے  لیسکو کی کارکردگی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ تاروں کی مرمت کے نام پر 8 8 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

لاہور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو افسران گھروں میں خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور عوام بجلی سے محروم ہے، لیسکیو کے ملازمین کورونا کی آڑ میں دفترنہیں آتے ہیں۔

دوسری جانب لیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سمیت لیسکو ریجن میں آنے والے طوفان اور بارش کے باعث 100 فیڈروں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے، متعدد علاقوں میں طوفانی بارش ہورہی ہے جس کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں لائن اسٹاف ہائی الرٹ ہے،بارش کے رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

لیسکو کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین اپنی ٹیم سمیت ریجن بھر میں بجلی بحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کرر ہے ہیں، صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔

The post لاہور: موسلادھار بارش سے لیسکو کے 104 فیڈرز ٹرپ کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email