اگست 2021ء میں ترسیلات زر2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ اگست 2021ء میں ترسیلات زر2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ اگست 2021 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کا مضبوط رجحان جاری رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ اگست 2021ء میں ترسیلات زر  2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ 2021  کے چھٹے مہینہ سے  بیرون ملک میں رقوم اوسطاً 2.7 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہی ہے اور15 مہینےمیں 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ2021 میں نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر اگست میں 26.8 فیصد  تک بڑھ گئی ہے، جو اس مہینے کے لیے پوری دہائی کی بلند ترین شرح نمو ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ مالی سال2021  کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5.36 ارب ڈالر کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اس  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا ہے کہ اگست 2021ء کے دوران آنے والی ترسیلات زر ذیادہ تر سعودی عرب (694 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (512 ملین ڈالر)، برطانیہ (353 ملین ڈالر) اور امریکہ (279 ملین ڈالر) سے آئیں ہیں۔

The post اگست 2021ء میں ترسیلات زر2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ،اسٹیٹ بینک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email