مقامی کوچز ہماری کمزوریاں ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں، کھلاڑیوں کا رمیز راجہ سے شکوہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں  کی جانب سے نامزد چیئرمین رمیز راجہ سے شکوہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی کھلاڑیوں نے پی سی بی کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر کھلاڑیوں  کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ مقامی کوچز ہماری کمزوریاں ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ مقامی کوچز ہر زاویے سے چیزوں کو دیکھنے کی بجائے بہت جلد نتیجہ اخذ کرلیتے ہیں اور کھلاڑی ان کے ساتھ اپنے مسائل پر بات کرنے سے گریزاں ہوتے ہیں۔

کھلاڑیوں کی طرف سے اٹھائے گئے نکات میں سے ایک مقامی کوچز کا رویہ تھا اور خاص طور پر وہ کس قدر جلدی نتیجہ اخذ کرنے والے ہوتے ہیں۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ مقامی کوچ ان کی کمزیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی بجائے کمزوریوں کو ان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

 ایک کھلاڑی کے مطابق اس مسئلے کے بارے میں کوچز کے ساتھ بات چیت کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کی وجہ بن جاتی ہے جس کے باعث بہت سے کھلاڑی پھر کوچز سے بات کرنے ڈرتے ہیں۔

The post مقامی کوچز ہماری کمزوریاں ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں، کھلاڑیوں کا رمیز راجہ سے شکوہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email