پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھرمیں کورونا سے  میں مزید83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 3 ہزار  689کورونا کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں مثبت کورونا کیسزکی شرح6.03 ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد  26ہزار580 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email