لاہور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں  سی ٹی ڈی کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد گرفتار  کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں جنید ضیا ، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں جبکہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔

The post لاہور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email