شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج آج دوپہر سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا  اس ضمن  میں کہنا ہے کہ بارش کے دوران شدید گرج چمک اور آندھی بھی چلے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج صبح شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج کل شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

۔

The post شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email