اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر افغانستان کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم افغانستان کے حوالے سے سیکیورٹی کونسل میں اہم خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے ہندوستان نے سیکیورٹی کونسل کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کو اس حوالے سے بات کا موقع نہیں دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب سیکیورٹی کونسل کی صدارت آئر لینڈ کے پاس ہے، آئر لینڈ نے پاکستانی سفیر منیر اکرم کو افغانستان کے تناظر میں انتہائی اہم موقعے پر خطاب کی دعوت دی ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم افغان مسئلہ پر اقوام عالم کو اعتماد میں لیں گے اور پاکستان کا افغانستان کے حوالے سے مؤقف اور نئی بننے والے حکومت کے حوالے سے پالیسی بیان بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ رہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات پر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا جواب بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے فغانستان کی صورتِ حال پر منعقدہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، عالمی برادری کو افغانستان میں مصروفِ عمل رہنا چاہیے، افغانستان میں بڑے پیمانے پر خونریزی ہونے سے روکی گئی ہے۔

The post اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر افغانستان کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email