واشنگٹن میں سید علی گیلانی کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں انعقاد کی گئی  تعزیتی ریفرنس میں پاکستانی ، کشمیری اور مڈل ایسٹرن رہنماؤں نے بھی  شرکت کی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر امریکی مسلمانوں اور مسلم امہ کامسئلہ ہے، امریکا میں کشمیر کے معاملے پر سوچ بدل رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے،  سید علی گیلانی کی شخصیت نے جدوجہد آزادی کشمیر میں پوری زندگی بسر کردی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کی بنیاد رکھی ہے اور ہم ہیں پاکستانی ، پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ بلند کیا  ہے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے بہادری اور دلیری سے معصوم نہتے کشمیریوں کی قیادت کی بھارتی قتل غارت اور بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

شرکاء نے یہ بھی کہا کہ سید علی گیلانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔

The post واشنگٹن میں سید علی گیلانی کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email