بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا رجحان  برقرار

 بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کورونا کیسزمیں اضافے کا رجحان  برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کورونا کیسزمیں اضافے کا رجحان  برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح4.82فیصدرپورٹ کی گئی جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح4.00فیصد رپورٹ کی گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 37نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 342ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ نئے مثبت کیسز صوبے کے06اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد31 ہزار565ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد30ہزار 880ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے676ٹیسٹ کئے گئے جن میں  819افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹ آنا باقی ہے۔

The post بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا رجحان  برقرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email