لیجنڈری آرٹسٹ عمر شریف کی وزیراعظم سے مدد کے لئے درخواست، ویڈیو منطر عام پر آگئی

پاکستان کے لیجنڈری آرٹسٹ عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان اپنے علاج کے حوالے سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مدد سے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم سے ان کی مالی مدد کے لئے اپیل کی ہے۔

عمر شریف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میرا بہتر علاج امریکہ میں ممکن سے جس کے لئے مجھے وسائل درکار ہیں‘۔

عمر شریف نے مزید کہا ہے کہ علاج کے لئے درکار وسائل کے لئے میں وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ میری مدد ریں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کینسر کی بیماری مین مبتلا ہیں اور جس کا بہتر ٹریٹمنٹ امریکہ میں ممکن ہے۔

اس سے قبل اکستانی اداکار فیصل قریشی کی جانب سے بذریعہ ویڈیو پیغام بھی عمر شریف کے لئے دعاؤن کی درخواست کی گئی تھی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

جس میں فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت کافی خراب ہے اور نہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمر شیرف کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جس میں انہیں وہیل چیئر پر بہت بری حالت میں دیکھا گیا تھا ۔

ان تصاویر پر عمر شریف کے اہل خانہ نے ردعمل بھی دیا تھا کہ یہ تصاویر پرانی ہیں اور عمر شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ۔

The post لیجنڈری آرٹسٹ عمر شریف کی وزیراعظم سے مدد کے لئے درخواست، ویڈیو منطر عام پر آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email