اداکارہ اسرا بلگیچ2021 کی 100 خوبصورت خواتین کے لیے نامزد

فہرست میں ترکش اداکارہ اسرا بلگیچ کا نام  شامل کیا گیا تھا۔

ترکی کی معروف اداکارہ اداکارہ اسرا بلگیچ2021 کی 100 خوبصورت خواتین کے لیے نامزد ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال ٹاپ بیوٹی ورلڈ کا آفیشل پیج دنیا بھر سے100 خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔

اس سے قبل دنیا بھر سے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزدگی کی جاتی ہے اور ووٹوں کی بنیاد پر 100 خوبصورت چہروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

2021 کی 100 خوبصورت خواتین میں اداکارہ اسرا بلگیچ کی نامزدگی کی پوسٹ ٹاپ بیوٹی ورلڈ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

تاہم پوسٹ ٹاپ بیوٹی ورلڈ ک جانب سے شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اسرا بلگیچ کے ساتھ دنیا بھر کے نامور فنکار بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رواں سال میں سارہ خان واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو اس فہرست کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے خوبصورت اورپُرکشش لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے بعد ازاں ووٹوں کی بنیاد پر 100 پُرکشش افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔

The post اداکارہ اسرا بلگیچ2021 کی 100 خوبصورت خواتین کے لیے نامزد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email