ای ووٹنگ مشین ایک ٹیکنالوجی ہی نہیں شفافیت پر مبنی سوچ ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ای ووٹنگ مشین ایک ٹیکنالوجی ہی نہیں شفافیت پر مبنی سوچ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت بڑھانےکیلیے شفاف الیکشن ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے10اعتراضات ووٹنگ مشین سے متعلق ہیں، ای وی ایم کی مخالفت کرنے والے نہیں چاہتے کہ الیکشن شفاف ہوں۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ہمارےتمام الیکشن متنازع رہے ہیں ، ہم اپنے مفاد کے بجائے جمہوریت کے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ای ووٹنگ مشین ایک ٹیکنالوجی ہی نہیں شفافیت پر مبنی سوچ ہے، ٹیکنالوجی کی مخالفت وہی کرتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ شفافیت نہ ہو۔

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ زراعت ، تجارت سمیت ہر چیز میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہےجبکہ ٹیکنالوجی اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کی مخالفت وہ کررہے ہیں جو دھاندلی سے جیتتے رہے، ماضی کے تمام الیکشنز پر اعتراضات کیے جاتے رہے۔

واضح رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات پر تفصیلی رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی میں جمع کرائی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ  آئندہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر مشین کے استعمال کیلیے وقت کم ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سافٹ وئیر اور ہارڈویئر دیکھا نہیں جاسکتا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بیلٹ پیپر کی مناسب رازداری نہیں رہے گی جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹر کی شناخت گمنام بھی نہیں رہے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے کم از کم خرچہ 150 ارب روپے آئے گا، کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود الیکشن کی ساکھ اور شفافیت مشکوک رہے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز متفق نہیں ہیں، جلد بازی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے بین الاقوامی معیار برقرار کی پابندی نہیں کی گئی۔

The post ای ووٹنگ مشین ایک ٹیکنالوجی ہی نہیں شفافیت پر مبنی سوچ ہے، شبلی فراز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email