عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔

 تفصیلات  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس سردار علی خان کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پولیس سردار علی خان کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں، پولیس کو امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

 عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا۔ پولیس نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے جبکہ ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

The post   عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email