افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان

طالبان نے نئی حکومت کی تشکیل کردی، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ناموں کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کے سربراہ محمداحسن اخوند ہوں گے جبکہ ملاعبدالغنی برادر ان کے معاون ہوں گے جبکہ عبدالغنی برادر نائب صدر بھی ہوں گے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ملا فضل اخوندافغانستان کے چیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے جبکہ قاری دین محمد حنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے اور شیخ اللّٰہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاعبدالحق وثیق کواین ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا جبکہ سراج حقانی وزیرداخلہ، ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات اور ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات ہوں گے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ مولوی محمد یقوب مجاہد وزیر دفاع جبکہ ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے اور مولوی عباس ستانکزئی وزیرخارجہ ہوں گے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ نئی حکومت میں افغان عوام کے مسائل کوحل کریں، نہ کسی ملک میں مداخلت کرینگے نہ کسی کو اپنے ملک میں اجازت دینگے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر فرد اس ملک کا نمائندہ ہے، طالبان میں تمام علاقوں، تمام زبانوں اور تمام قبائل اور گروہوں کے لوگ موجود ہیں، سب کی نمائندگی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی تفریق موجود نہیں ہے، سب کے ساتھ یکساں اور برابری کا سلوک ہوگا۔

The post  افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email