وزیراعظم نے ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کیا مگر کام اس کے برعکس کیے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مدینہ  کی ریاست بنانے کا وعدہ کیا مگر کام اس کے بر عکس کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ نبی مہربانﷺ کی ختم نبوت امت پر اللہ عزوجل کا احسان عظیم ہے، ختم نبوت کے عقیدے نے پونے دوارب مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  پاکستان عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں کی آماجگاہ رہاہے، دنیا کاواحد ایٹمی اسلامی ملک سازشیوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سید مودودیؒ نے عقیدہ ختم نبوت اسلامیان پاکستان کے دلوں میں اتار دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے خون سے تحریک ختم نبوت ﷺمیں رنگ بھرا، اہم حکومتی عہدوں پرقادیانیوں کی تعیناتی کی رپورٹس ہر پاکستانی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  ہمارے خاندانی نظام پر حملے ہورہے ہیں، علماء اورمدارس، دین بیزار طبقہ کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

The post وزیراعظم نے ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کیا مگر کام اس کے برعکس کیے،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email