بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل رات سے 11 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں موجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھر پارکر اور عمر کوٹ میں آج سے 11 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ میر پور خاص، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں کل رات سے 11 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ حیدر آباد، شہید بینظیر آباد اور جامشورو میں بھی 11 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکار پور میں 9 سے 11 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے۔

The post بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email