جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کو بڑا دھچکا

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ کے داماد پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ نے نورخانہ بھابھہ کو فوری طور پر صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ نور خان بھابہ کی جگہ عون عباس بپی پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے نئے صدر مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میلسی سے تعلق رکھنے والے عمران ممتاز بھابھہ سابق رکن قومی اسمبلی ممتاز خان بھابھہ کے صاحبزادے ہیں، عمران ممتاز بھابہ نے آج بلاول بھٹو کی موجودگی میں پی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اطلاعات تھیں توہم پی ٹی آئی نے نور خانہ بھابھہ کو پارٹی تبدیل کرنے سے پہلے ہی عہدے سے فارغ کردیا۔

The post جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کو بڑا دھچکا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email