حکومت صارفین کو مناسب نرخوں پر توانائی فراہم کرنے کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو مناسب نرخوں پر توانائی فراہم کرنے کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت توانائی کے امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں کے پیش نظر بہتر منصوبہ بندی کی ہدایت دی۔

اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے شرکاء کو بجلی کی بڑھتی طلب اور دیگر امور پر روشنی ڈالی۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ٹرانسمیشن، تقسیم اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ  کورونا کے باعث پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے اثرات پر بھی گہری نظر رکھی جائے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ حکومت صارفین کو مناسب نرخوں پر توانائی فراہم کرنے کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ دے کر ہر شعبے کیلئے سستی بجلی کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں وزیر توانائی حماد اظہر، معاون خصوصی تابش گوھر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں کورونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، عمر ایوب، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں وزیر اقتصادی امور نے ویکسین کیلئے دوست ممالک سے کریڈٹ لائن کیلئے رابطوں پر بریفنگ دی تھی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، دستیاب کریڈٹ لائن کے ذریعے ویکسین کی سپلائی یقینی بنائیں، فنانس ڈویژن ادائیگیوں کیلئے تمام ترتعاون یقینی بنائے گا۔

The post حکومت صارفین کو مناسب نرخوں پر توانائی فراہم کرنے کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email