ہم اقتدار میں آکر مسائل حل کریں گے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آکر مسائل حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دنیا پور چوک بائی پاس پر کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے جوش و جذبے کا مشکور ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کٹھ پتلی حکومت نے آپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، ہم اقتدار میں آکر مسائل حل کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت عوامی ہوگی ہم مہنگائی سے آپکو نجات دلائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے نظریے کو آکر لیکر جائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسانوں کو اور طلباء کو سہولیات دیں گے، اگلی حکومت میں سید موسیٰ گیلانی اسمبلی میں ہونگے۔

واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میلسی کے عوام  نےثابت کردیا کہ پنجاب کا بھٹو زندہ ہے، آپ نے ذوالفقار علی بھٹو،  شہید رانی اور آصف زرداری کاساتھ دےکر تاریخ رقم کی، آج میں پھر آپ کی مدد مانگنےکے لیے آیا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ اس وقت ملک میں تاریخی غربت، بےروزگاری اور مہنگائی ہے۔ ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں120فیصد اور پینشن میں100فیصد اضافہ کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان نے20 ہزار خاندانوں کو بےروز گار کردیا ہے، بے  روزگاری کے خلاف عدالتوں اور  پارلیمنٹ میں مقابلہ کریں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے پیٹ اور جیب پرڈاکا ڈالا،ہم حساب لیں گے۔ صرف جیالا وزیراعظم نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب بھی چاہیےاس کے لئےپنجاب کے جیالوں کو جاگنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں ہم پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ ظالم حکمران کو روزگار چوری نہیں کرنے دیں گے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مشرف کو بھگایا، ہم اس نالائق کو بھگائیں گے، عوامی حکومت عوامی مسائل حل کرےگی، امید ہے آپ عوامی حکومت بنا کر دیں گے۔

The post ہم اقتدار میں آکر مسائل حل کریں گے، بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email