ن لیگ بس عدالتوں سے پیشیاں لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ بس عدالتوں سے پیشیاں لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سسٹم کو بدلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، مریم اور نواز شریف ایک طریقے سے وزیراعظم بن سکتے ہیں کہ پاکستانیوں کی قسمت خراب ہو یا دھاندلی ہو۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ بس عدالتوں سے پیشیاں لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے، بینظیر بھٹو کی پارٹی جوکرز کے ہاتھ میں ہے جو کہ بد نصیبی کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں اسد عمر، شیریں مزاری، بابر اعوان، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور سردار علی خان کو آئی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا کہ متاثرین سے زمینیں لے کر پلاٹس دئیے گئے، ہاوسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے رپورٹ دی گئی کہ بیوروکریٹس اور صحافیوں کو بھی پلاٹس دئیے گئے ہیں، بہت بڑی تعداد ہیں جن میں صحافیوں اور ججز کو پلاٹس دئیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کا پلان تشکیل دیا گیا ہے، فلم انڈسٹری اور سینما کی بحالی کے لیے عملی اقدام کر چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے ضروری انجیکشن کی قیمت کم کرکے 3 ہزار کردی گئی ہے، روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کو واپس مل گیا ہے اور اس کی لیبلٹی کے لیے مالی امداد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان جوائنٹ کمیشن قائم کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، عمران خان کی حکومت وہ واحد حکومت ہے جو حکومت میں ہونے کے باوجود انتخابی اصلاحات کی بات کرتی ہے۔

The post ن لیگ بس عدالتوں سے پیشیاں لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email