سی اے اے ملازمین کے خلاف خلاف تحقیقات کرنا گلے پڑ گیا

سی اے اے ملازمین کے خلاف تحقیقات کرنے والے نااہل افسر راحت خان کو سی اے اے ملازمین کے خلاف تحقیقات کرنا اور مرحوم ملازم کو نوٹس بھیجنا گلے پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سی اے اے کے مرحوم ملازم کو نوٹس بھیجنے کے  معاملے پر بول نیوز کی خبر پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی نے نوٹس لے لیا  ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی  نے کہا ہے کہ مرحوم ملازم کو نوٹس بھیجنے کے معاملے کو میں  خود دیکھوں گا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی کا مزید کہنا ہے کہ  کارپوریٹ کرائم سرکل کے انکوائری افسر سے متعلق جانچ پڑتال کے لیے کہہ دیا ہے۔

The post سی اے اے ملازمین کے خلاف خلاف تحقیقات کرنا گلے پڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email