عمر شریف کی صحت کے حوالے سے بیٹے کا بیان سامنے آگیا

اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے نے جھوٹی خبروں پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔

عمر شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل جھوٹی خبروں کے بارے میں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں اور ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔

جواد عمر نے کہا کہ والد کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں بس ان کے چاہنے والے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔

The post عمر شریف کی صحت کے حوالے سے بیٹے کا بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email