اقراء عزیز کی بہن کا کبیر حسین کیلئے محبت بھرا پیغام

اداکارہ اقراء عزیز کی بہن نے سوشل میڈیا پر اپنے بھانجے کبیر حسین کے لئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ کی بہن سدرہ عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے بھانجے کبیر حسین کو گود میں لیا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidra Aziz (@namkeenjalebi)

سدرہ عزیز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ میری جان اور میرے شہزادے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ خالہ بننے کا احساس بہت ہی خوبصورت ہے اور میں اس احساس کو سمجھنے کی کوشش کررہی ہوں۔

سدرہ عزیز نے لکھا کہ کبیر کے والدین جانتے ہیں اسے صحیح طریقے سے کیسے پالنا ہے اور میری ساری دُعائیں اور نیک تمنائیں کبیر حسین کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب اقراء عزیز نے بہن کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کبیر نہیں چاہتا کہ اُس کی خالہ اُس سے دور جائیں۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

The post اقراء عزیز کی بہن کا کبیر حسین کیلئے محبت بھرا پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email