سعدیہ غفار کی بیٹی کس کی طرح دِکھتی ہے ؟اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار نے کہا ہے کہ اُن کی بیٹی بالکل اُن کی طرح دِکھتی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

اس تصویر میں سعدیہ غفار نے اپنی بیٹی کا چہرہ ایموجی سے چھپایا ہوا ہے اور وہ بیٹی کو محبت بھری نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Hassan Hayat (@sadiaghaffar)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماشاءاللّہ ،میری بیٹی 2 ماہ کی ہوگئی۔

اُنہوں نے لکھا کہ جو لوگ میری بیٹی کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو میں اُن کو بتادوں کہ میری بیٹی بالکل میری طرح دِکھتی ہے۔

سعدیہ غفار نے لکھا کہ میری بیٹی میری کاپی ہے جبکہ ان کے والد اکثر مجھ سے اس بات پر بحث کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں سعدیہ غفار اور اداکار حسن حیات کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔

جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش امریکا کے ریور سائیڈ کمیونٹی اسپتال میں ہوئی جس کا نام انہوں نے ریا حیات خان رکھا ہے۔

The post سعدیہ غفار کی بیٹی کس کی طرح دِکھتی ہے ؟اداکارہ نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email