ہمیں جو ٹاسک ملا ہے مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، حسن مرتضی

‏ پیپلزپارٹ وسطی پنجاب کے سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ہمیں جو ٹاسک ملا ہے مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹ وسطی پنجاب کے سیکرٹری حسن مرتضی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نئی قیادت آج سے اپنا کام شروع کر رہی ہے جبکہ کارکنوں میں بھی جوش و جزبہ پایا جارہا ہے۔

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی روایتی گلی محلہ ، اور تھڑے کی سیاست کی طرف جانا شروع ہو چکی ہے۔

‏ پیپلزپارٹ وسطی پنجاب کے سیکرٹری حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ بہت جلد پنجاب میں پیپلزپارٹی اپنا مقام حاصل کرلے گی۔

The post ہمیں جو ٹاسک ملا ہے مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، حسن مرتضی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email