سندھ ملک کی ماں کی حیثیت کا حق رکھتی ہے، نثار احمد کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران نیازی سندہ کو ملک کا حصہ سمجتے ہی نہیں جبکہ سندھ ملک کی ماں کی حیثیت کا حق رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے قومی شاہراہ پر دہرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کے حکم پر سخت گرمی میں سینکڑوں کارکنان نے دہرنے میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ آپ لوگ سندھ کے سچے سپوت ہیں۔

نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ پاکسان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ ملک کی عوام کے لیئے روزگار کے دروازے کھولے اور روزگار سمیت لاتعداد نوکریاں دیں مگر یہ نیازی صاحب عوام کو بے روزگار اور سرکاری محکموں میں ملازمین کو بلا جواز برطرف کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں دیا جارہا ہے ملک میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جارہی ہے جبکہ حکمران صرف ڈیموں کو پانی بھر کر سندھ کو بنجر کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندہ کے پانی کے حصے کے لیئے پہلے بھی احتجاج کیا تھا اور اب بھی روڈوں پہ نکلنے کے لیئے تیار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندہ کا این ایف سی کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے ملک کی عوام عمران نیازی سے بیزار ہوچکی ہے ملک میں غربت بے انتہا تک پہنچ گئ ہے جبکہ عوام کو روزگار کے وسائل سے محروم کیا گیا ہے اور عوام کا معاشی قتل عام کیا گیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کا کمزید کہنا تھا کہ جیکب آباد کے حلقہ سے ایک جاہل ایم۔این۔اے کے بیان سے تعجب ہوا کہ وہ بنگالیوں کی ملکیت کو وفاق کی ملکیت کا بیان دیکر سندھ کی عوام سے دشمنی کے مترادف سمجتے ہیں جبکہ ملک کی عوام بلاول بھٹو ذرداری کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاھتی ہے۔

The post سندھ ملک کی ماں کی حیثیت کا حق رکھتی ہے، نثار احمد کھوڑو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email