عوامی خدمت کے کام کرنا پی ٹی آئی کے بس کا کام نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے کام  کرنا پی ٹی آئی کے بس کا کام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم  عمران  خان کی ہدایات پر الیکشن پر اثرانداز ہونے کیلئے زور لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اڑان اوپر کی طرف اور روپیہ نیچے جا رہا ہے، عوامی خدمت کے کام کرنا پی ٹی آئی کے بس کا کام نہیں ہے، ی ٹی آئی والے صرف باتیں کرنا جانتے ہیں انہیں عوام پہچان گئی ہے، عوام کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو مسترد کر دے گی۔

انھوں نے کہا ہے کہ لاہورکی سڑکوں پر کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، لاہور کی والٹن روڈ تباہ حالی کا شکار ہو گئی ہے اگر یہ سب نہیں  روکا تو ہمیں احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنا پڑیگا۔

خواجہ سعد رفیق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عیم بٹ کے بیٹوں پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

The post عوامی خدمت کے کام کرنا پی ٹی آئی کے بس کا کام نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email