میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیں توانائی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں،ڈاکٹر اختر ملک

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک  نے کہا ہے کہ میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیں توانائی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک  نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنرل ہسپتال اور میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال  میں محکمہ توانائی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بجلی بچانے والے آلات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میاں منشی ہسپتال میں ریٹروفٹنگ منصوبے کے تحت ، بجلی بچانے والے پنکھے، بلب ، لائٹس سمیت دیگر الات کی تنصیب مکمل کی گئی ہے، منشی ہسپتال میں بجلی بچانے والے 257 پنکھے اور 200 لائٹس لگائی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ منشی ہسپتال کو بجلی بچانے والے آلات پر منتقل کرنے پر ایک کروڑ 70 لالھ لاگت آئی ہے، منشی ہسپتال میں بجلی بچانے والے الات لگانے سے سالانہ دو کروڑ 80 لاکھ کی بجلی بچائی جا سکے گی جبکہ جنرل ہسپتال کو بھی سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ مکمل کر دیا گیا ہے۔

وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے مزید کہا ہے کہ جنرل ہسپتال میں ایک میگا واٹ سولر انرجی کا پلانٹ لگایا گیا ہے، جنرل ہسپتال کو سسلر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر آٹھ کروڑ 40 لالھ لاگت آئی ہے، دونوں منصوبوں کا افتتاح آج کردیا گیا ہے۔

The post میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیں توانائی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں،ڈاکٹر اختر ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email