لسی میں ایک خاص چیز کو شامل کر کے بہت سی بیماریوں سے دور رہا جاسکتا ہے

لسی دہی سے بنایا جانے والا ایک روایتی پنجابی مشروب ہے۔

عام طور پر دہی میں پانی ملا کر مدھانی سے بلویا جاتا ہے اور اس میں سے مکھن علاحدہ کر لیا جاتا ہے پھر اس میں حسب منشا نمک اور مزید پانی ملایا جاتا ہے، کچھ لوگ اس میں چینی بھی ملاتے ہیں۔

زیادہ مقبول عام لسّی میں دہی، پانی اور نمک ہی شامل کیا جاتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں لسّی گرمی کے احساس کو کم کرنے کے لیے عام مشروب کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔

ناشتے اور کھانے خصوصاً دوپہر کے کھانے کے ساتھ زیادہ پی جاتی ہے جبکہ دیسی علاج اور ٹوٹکوں میں بھی لسی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

آج کل کی غذا کچھ ایسی ہوگئی ہے جس کے استعمال سے انسان بیمار رہتا ہے کبھی معدے میں گرمی ہوجاتی ہے اور کبھی جوڑوں میں درد رہنے لگتا ہے۔

اگر آپ اس قسم کی بیماری کا شکار ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی لسی میں گوند کتیرہ کا استعمال کریں۔

آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ تھوڑا سا گوند کتیرہ پانی میں بھگو لیں کم ازکم آدھا گھنٹے کے لیے۔ پھر اس پانی کو پھینک دیں۔

لسی اور دودھ کو اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس میں مصری اور گوند کتیرے کو پیس کر شامل کرلیں اور اس لسی کو دن میں ایک مرتبہ کسی بھی وقت استعمال کرلیں۔

اس کا روزانہ کا استعمال آپ کے معدہ ،جگر کی گرمی خون کی کمی اور ہڈیوں جوڑوں کے درد اور جسمانی کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد دے گا

The post لسی میں ایک خاص چیز کو شامل کر کے بہت سی بیماریوں سے دور رہا جاسکتا ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email