ایک بار پھر پنجاب کی بیورو کریسی اور پولیس کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا

ایک دفعہ پھر پنجاب کی بیورو کریسی اور پولیس کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیس کے سربراہ راو سردار جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا عہدہ سئینر بیورو کریٹس کامران افضل کو دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کے تین سالوں کے دوران 6 آئی جیز پولیس،جبکہ 4 چیف سیکرٹریز پنجاب تبدیل کیے ہیں، جس کے بعد اب ساتواں آئی جی  اور پانچواں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے پہلے چیف سیکرٹری کی آسامی پر اکبر حسین درانی کو  تعینات کیا پھر نسیم کھوکھر  تعینات کیا گیا تھا، نسیم کھوکھر کے بعد اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیااور پھر ان کو بھی ہٹا دیا گیا جس کے بعد  جواد رفیق ملک چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ہیں جن کے بارے میں گزشتہ تین ماہ سے خبریں چل رہی تھیں  کہ ان کو بھی ہٹا دیا جائے گا،36 ماہ میں پنجاب میں چھ آئی جی تبدیل کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کلیم امام تین ماہ، محمد طاہر ایک ماہ، امجد سلیمی چھ ماہ،  کیپٹن عارف نواز سات ماہ، شعیب دستگیر نو ماہ تک آئی پنجاب رہے تھے۔

واضح رہے کہ چھٹے آئی پنجاب انعام غنی کو 9 ستمبر 2020 کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔

The post ایک بار پھر پنجاب کی بیورو کریسی اور پولیس کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email