فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پچھلے سالوں میں دی گئی سبسڈی سے متعلق سفارشات تیار ،صوبائی وزیر زراعت

صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پچھلے سالوں میں دی گئی سبسڈی کے زیر التواء امور سے متعلق محکمہ خزانہ کے لیے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت محکمہ خوراک میں گندم کی فنانسنگ پر کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جہاں اکتوبر سے دسمبر 2021 ماہی کے لیے ریفرنس فور پروپوزل کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں بنکوں کے قرضہ جات کی شرح سود کے حوالے سے ٹینڈر دینے کے امور زیر غور آئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں سیکرٹری خوراک محمد شہریار سلطان،ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن)فوڈ شعیب جدون کے علاوہ محکمہ خزانہ کے نمائندہ نے بھی شرکت کی۔

The post فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پچھلے سالوں میں دی گئی سبسڈی سے متعلق سفارشات تیار ،صوبائی وزیر زراعت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email