گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہورہا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

دنیا بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا جس کی وجہ سے گاڑیاوں کی خرید عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے ایکسپرٹس کی جانب سے  گاڑیوں میں استعمال کی جانے والی چپس کی قلت کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیدیا ہے۔

دنیا کی بڑی بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں جن میں فورڈ اور جنرل موٹرز سرفہرست ہیں نے اپنے کئی کارخانے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ ماہ ٹویوٹا کمپنی نے جاپان اور شمالی امریکا میں دو ماہ کے لیے اپنی پیداوار میں کم از کم 40 فیصد کمی کا اعلان کر دیا تھا۔

جس کے بعد وزارت توانائی نے ملک میں مقامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پہلے سے ہی مقامی سطح پر دیگر گاڑیاں تیار کی جاری ہیں، تاہم ابھی تک بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بیرون ملک سے امپورٹ کی جاتی ہیں اور اِن کی قیمت بھی کافی زیادہ ہے۔

The post گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہورہا؟ اہم وجہ سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email