عمران خان کی حکومت دھاندلی اور جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، فیصل کریم کنڈی

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت دھاندلی اور جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے آمرانہ سوچ کا تسلسل ہے ، جھوٹوں کی سرکار میڈیا کی آزادی پر حملہ کر رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات نے صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے بارے جھوٹ بولا ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت دھاندلی اور جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

The post عمران خان کی حکومت دھاندلی اور جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email