ایئرپورٹ ہے یا سمندر؟ کراچی میں بارش کے بعد جہاز لینڈ ہونے کے دل دہلا دینے والے مناظر

گزشتہ ہفتے شہر کراچی میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری تھا جس کے باعث بہت سی فلائٹوں سمیت لوگ سفر کرنے سے گریز کر رہے تھے۔

کیونکہ گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشیں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ ہورہی تھیں جس میں جانی نقصان کا خدشہ بہت زیادہ تھا۔

ایسے میں پی آئی اے کی جانب سے ایک ہوائی جہاز کی بارش کے دوران ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی جس کے دل دہلا دینے والے مناظر نے سب کو چونکا دیا ہے۔

ہوائی جہاز کی ایمرجینسی لینڈنگ کی یہ ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو لوگ اسے دیکھ کر کافی خوف زدہ بھی ہوئے تھے۔

کیونکہ تیز بارش کا سلسلہ جاری تھا اور رات کا سماں تھا جس میں کچھ نظر آنا تقریباً ناممکن تھا اور ایسے میں ہوائی جہاز کی لینڈنگ بہت مشکل ہوجاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز ہوا کے دباؤ کی وجہ سے جھولتا ہوا محسوس ہورہا ہے۔

The post ایئرپورٹ ہے یا سمندر؟ کراچی میں بارش کے بعد جہاز لینڈ ہونے کے دل دہلا دینے والے مناظر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email