وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دئیے گئے

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد،

کردی گی جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی۔

وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا تھا کہ پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا سکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہو گی،جبکہ خواتین اساتذہ سینڈل اور ،سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا تھا کہ مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہن سکتے ہیں۔

وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو سردیوں میں خوبصورت رنگ اورڈیزائن کے سویٹر،کوٹ اور جرسی پہننے کی اجازت ہو گی جبکہ اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں گے۔

ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔

The post وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دئیے گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email