کل شام سے خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے

پی  ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کل شام سے خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی  ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے دن تک جاری رہے گا، متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے۔

پی  ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کل شام سے کوہستان ، شانگلہ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان اور چارسدہ میں بارش کا امکان ہے ، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

پی  ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

The post کل شام سے خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email