حکومتی پالیسیوں سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارتی توازن کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری تجارت نے گزشتہ 2 ماہ کی تجارتی توازن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ جولائی، اگست میں کورونا ویکسین اور خام مال کی طلب سے درآمدات بڑھ گئی ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کی شرح نمو بہتر ہونے سے درآمدات پر اثرات پڑے ہیں، اقتصادی بحالی سے تجارتی خسارے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

The post حکومتی پالیسیوں سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email