شہدا ہماری قوم کا اثاثہ ہیں، ایس ایس آر پی محمد عتیق

ایس ایس آر پی پاکستان ریلویز پولیس ملک محمد عتیق نے کہا ہے کہ شہدا ہماری قوم کا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس آر پی پاکستان ریلویز پولیس ملک محمد عتیق نے 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر میجر عزیز بھٹی شہید کی قبر پر حاضری دی۔

ایس ایس آر پی ملک محمد عتیق کی جانب سے میجر عزیز بھٹی شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

ایس ایس آر پی پاکستان ریلویز پولیس ملک محمد عتیق کا کہنا تھا کہ شہدا ہماری قوم کا اثاثہ ہیں جنکی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

The post شہدا ہماری قوم کا اثاثہ ہیں، ایس ایس آر پی محمد عتیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email