ترک یوٹیوبر نے خود کو قبر میں دفن کرلیا، ویڈیو وائرل

ترکی کے معروف یوٹیوبر محمد بہجیجک نے مداحوں کی خاطر خود کو قبر میں دفن کر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تُرک یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ جب اُن کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 4 لاکھ ہوجائے گی تو وہ خود کو تابوت میں بند کر لیں گے۔

انہوں نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرنے کے لئے  20 ہزار ترک لیرا کا تابوت تیار کروایا۔

تُرک یوٹیوبر نے 6 گھنٹے خود کو اُس تابوت میں بند رکھا اور زیرِ زمین دفن رہے اور اس کی ویڈیو بھی بنوائی جبکہ اُس جگہ پر ہنگامی صورتحال کے لئے ایمبولینس اور ڈاکٹرز وغیرہ پہلے سے موجود تھے۔

محمد بہجیجک نے ویڈیو بناکر اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب یوٹیوبر 6 گھنٹے کے بعد قبر سے باہر آئے تو وہ بالکل ٹھیک تھے۔

واضح رہے کہ تُرک یوٹیوبر کی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

The post ترک یوٹیوبر نے خود کو قبر میں دفن کرلیا، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email