گلگت میں سیاحت کی ترقی خوشحالی کا باعث بنے گی، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت میں سیاحت کی ترقی خوشحالی کا باعث بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات ہوئی جس میں سیاحت کے فروغ اور شہروں کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مجموعی طور پر انفراسٹرکچر کی صورتحال و بحالی پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں  وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں سیاحت کی ترقی خوشحالی کا باعث بنے گی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے یوم ِدفاع وشہداء  کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیں، 1965 میں جب دشمن نے ہماری آزادی اور بقاء کو پامال کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی قوم مضبوط چٹان کی طرح اس کے سامنے ڈٹ گئی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کو ہندوستان نے پاکستان پر غیراعلانیہ جنگ مسلط کی تو پوری قوم محافظان وطن کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی تھی، بہت سے لوگ نہتے پیدل ہی سرحدوں کی جانب چل پڑے تھے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے اس عظیم مظاہرے نے ہماری بہادر مسلح افواج کے جذبوں کو اور بھی مہمیز لگا دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جوان دشمن کے خلاف اس بے خوفی سے لڑے ہیں کہ دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے بہادر افسروں، جوانوں، پائلٹوں اور اور سیلروں نے دنیا پر ثابت کردیا کہ وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، چاہے اس کے لئے انہیں کوئی بھی قیمت چکانا پڑے وہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جرات و بہادری سے لڑہیں گے۔

The post گلگت میں سیاحت کی ترقی خوشحالی کا باعث بنے گی، وزیرِ اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email