یومِ دفاع پر تاجر برادری کی ریلی

پشاور میں یومِ دفاع کے موقع پر تاجر برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں یومِ دفاع بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے، شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، فضا پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ریلی میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک کی دفاع کیلئے فوج کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔

یومِ دفاع ریلی میں شریک بچوں نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فوجی وردی بھی زیب تن کی جبکہ  کور کمانڈر پشاور کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

The post یومِ دفاع پر تاجر برادری کی ریلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email